اوزدمیر بیقدار(درمیان میں) سائنسداں اوزدمیر بیرقدار 18/اکتوبر 2021ء پیر کو 72/ سال کی عمر میں اس دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے۔إ نا لله وإنا إليه راجعون!! ترک ڈرون انڈسٹری کے بانی، باکمال مسلم سائنسداں اوزدمیر بیرقدار کی پیدائش 1949ء میں استنبول کے ضلع سارییر کے ایک گاؤں گاریبتشی میں ہوئی۔ ان کے والد اوزدمیر ایک ماہی گیر تھے، جن کا تعلق طرابزون کے علاقے سورمینی سے تھا۔ بیرقدار نے (Robert College) سے گریجویشن کیا۔ اعلی تعلیم کے لیے 1969ء میں استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی کا رخ کیا اور 1972ء میں اعلی نمبرات سے ٹیکنیکل انجینئرنگ کا کورس مکمل کیا۔ تعلیم سے فراغت پاکر ایک عالمی موٹر ساز ادارہ Federation International Automobiles" میں معاون کے طور پر دو سال تک کام کیا اور انجن سازی کے ماہر ہوگئے۔ انھوں نے ترکی میں صنعتی شعبہ میں تکنیکی ڈائرکٹر کی حیثیت سے بھی کام کیا، جہاں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی گئی اور نئی نئی فیکٹریاں قائم ہوئیں۔ جن میں Burdur Traktor, Istanbul Segman, Uzel وغیرہ اہم ہیں۔ 1984ء میں بیرقدار نے Bayraktar Baykar Makina نامی ایک کمپنی قائم کی، جس کا مقصد یہ تھا کہ گا...
دار البحث والاعلام، لکھنؤ کا علمی، ادبی و صحافتی ترجمان