نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

نومبر, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

معاشرہ کی تعمیر و تشکیل میں مساجد کا کردار نہایت اہم: سید مولانا بلال حسنی ندوی

     شعبہ دعوت ارشاد ندوۃ العلماء کے  تحت چل رہی تحریک رابطہ ائمہ مساجد کے حلقہ نمبر دس کا ایک بڑا جلسہ منعقد کیا گیا۔ یہ جلسہ مسجد طلحہ سمنان گارڈن کیمپ بیل روڈ میں بعد نماز مغرب منعقد کیا گیا۔ افتتاحی خطاب میں مولانا زین الحق ندوی نے کہا کہ ندوۃ العلماء صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک تحریک ہے، جس کا قیام 1892 میں آج سے  تقریبا ایک سو بتیس سال قبل عمل میں آیا۔ اس کے مقاصد میں روزِ اول سے یہ بات شامل تھی کہ  ایسے فارغین تیار کیے جائیں جو جدید زمانہ سے واقف ہوں اور ان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ ندوۃ العلماء کے تحت مختلف ڈپارٹمنٹ کا قیام عمل میں آیا، ان  شعبہ جات میں ایک اہم شعبہ دعوت و ارشاد  کاہے، جس کا مقصد دعوت و تبلیغ کے ذریعہ اصلاحِ اعمال کی کوشش ہے۔ اسی شعبہ کے تحت ایک ذیلی تحریک رابطہ ائمہ مساجد موجودہ ناظم ندوۃ العلماء جناب مولانا سید بلال حسنی ندوی نے   شروع کی، جس میں مساجد کے ذریعہ ملت کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم  کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کی حیثیت اسلامی معاشرہ میں پاور ہاؤس کی ہو۔ رابطہ ائمہ مساجد کے مقاصد...