(طلبہ اور اسکالرز کےلئے تخلیقی اور تربیتی سریز کی اٹھائیسویں نشست کا خیر النساء بہتر ہال میں کامیاب انعقاد) دارالبحث والاعلام، لکھنؤ کی ہفت روزہ علمی، ادبی اور فکری یونٹ اللقاء الثقافى، لکھنؤ کے زیراہتمام جامعہ خدیجۃ الکبری للبنات ندوہ روڈ، لکھنؤ کے خیر النساء بہتر ہال میں 2022/ 08/ 12 مطابق 11/ محرم الحرام 1444ھ بروز: جمعہ بوقت: 08:00 - 09:00 بجے دن طلبہ اور نوجوان اسکالرس کے لئے ایک نئی تخلیقی سیریز بعنوان: میرا انتخاب، میری تخلیق میری تخلیق، میرا انتخاب کا آغاز نور القمر حبیب ندوی کی تلاوت سے ہوا۔ محمد مرغوب الرحمٰن ندوی (جنرل سکریٹری: اللقاء الثقافی، لکھنؤ) نے "مضامین خالد" از حضرت مولانا محمد خالد ندوی غازی پوری صاحب (عمید کلیۃ الدعوۃ والاعلام، دارالعلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ) سے بعنوان "صبح کی برکتیں اور ہماری غفلتیں" بطور انتخاب پیش کرتے ہوئے کہا کہ: "صبح صادق سے پہلے بیدار ہونے کو حدیث میں "مطردۃ للداء" (بیماری کو دور رکھنے والا) قرار دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود آج رات دیر تک جاگنا اور صبح دیر سے بیدار ہونا ایک معمول اور فیشن بن گیا ہے، جس کی ...
دار البحث والاعلام، لکھنؤ کا علمی، ادبی و صحافتی ترجمان