ابن اخلاق کی ڈائری ک۔ر۔فیضی ٭کام میراجنون ہے: آج دن کاکھانا کام کی نذر ہو گیا،مجھے ایسا لگتا ہے کہ کام کرنا میری مجبوری نہیں بلکہ میرا جنون ہے،ملک کی حفاظت ،عوام کا تحفظ اور انسانوں سے محبت ہی وہ چیز ہے جو مجھے اور میرے تمام ساتھیوں کو انتھک محنت کرنےپرمجبورکرتی ہے،لیکن دن بھر کام کرنےاورخوب کام کرنےکےبعدرات کی اسی تھکن میں زندگی کی لذت محسوس کرتا ہوں۔ ٭اور ”ابو“ نہیں رہے: فون کی گھنٹی بجی،موبائل ہمیشہ کی طرح کانپ اٹھا،لیکن معمول کے خلاف آج میں بھی کانپنے والاتھا،جھنجھوردیاجانےوالاتھا،میں نےفون اٹھایاتوصرف رونے چلانے کی آوازیں آرہی تھیں، ایک لمحہ کے لئے تو مجھے ایسا لگا کہ کسی رانگ نمبر سے فون ہے،مگر ہائے افسوس کہ وہ فون گھر سے ہی تھا، میں سمجھ نہیں پا رہا تھا کہ کیا ہوا ہے؟ بمشکل تمام اتنا ہی سن سکا کہ ”ابو...
دار البحث والاعلام، لکھنؤ کا علمی، ادبی و صحافتی ترجمان