آج بتاریخ ۲۲ ستمبر ۲۰۲۱ بروز بدھ مدرسہ تعلیم الدین خانقاہ دارالتعلیم والتربیت نورپور کٹھریا میں جناب مولانا صابر نظامی صاحب قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء بیگوسراۓ، جناب مولانا شکیل صاحب قاسمی شیخ الحدیث سورینام (امریکا)، جناب مولانا علی حسن صاحب قاسمی امام وخطیب کچہری مسجد بیگوسرائے، پر مشتمل سہ رکنی وفد کی آمد ہوئی، اس سہ رکنی وفد نے مدرسہ کا معائنہ کیا، درسگاہ، طلبہ اور اساتذہ سے مل کر خوشی کا ظہار کیا۔ سہ رکنی وفد کی آمد کے موقع پر ناظم مدرسہ جناب مولانا عبدالودود صاحب قاسمی کے حسب ایماء ایک مختصر دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا، مجلس کا آغاز مدرسہ ہذا کے طالب علم عزیزم ۔۔۔۔۔ نے تلاوت کلام اللہ سے کیا، جناب مفتی اشفاق و حافظ اخلاق صاحبان نے نعتِ نبی ﷺ سے محفل کی زینت کو دوبالا کیا، سامعین خوب محظوظ ہوئے۔ مہمان خصوصی جناب مفتی شکیل منصور قاسمی نےاپنے تاثرات و خیالات کا اظہار فرماتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں عیسائیت اور شکیلیت کی آندھی چلی ہوئی ہے، ارتداد نے نئے شکلوں میں اپنے پاؤں پھیلا رہا ہے، ایسے وقت میں لوگ لاعلمی کی بنیاد پر ارتداد کا شکار ہو رہے ہیں، درست عقیدہ سے ...
دار البحث والاعلام، لکھنؤ کا علمی، ادبی و صحافتی ترجمان