مدرسہ خیر العلوم کے زہر اہتمام آر کے لان میں میں تکمیل قرآن پر تعلیمی مظاہرہ و جلسہ دستاربندی کا انعقاد مدرسہ خیر العلوم، مسجد مروہ، رجب گنج لکھنؤ میں ایک طالب علم نے حفظِ قرآن کی تکمیل کی۔ حفظِ قرآن کریم کی یہ تکمیل اس اعتبار سے غیر معمولی ہے کہ اس طالب علم نے مسجد کے اندر چلنے والے ایک مدرسہ میں اپنی محنت، اساتذہ کی لگن اور ذمہدار ان کی نگرانی میں حفظ قرآن کریم کی تمکمیل کر ان تمام مکاتب و مدارس کے لیے ایک عمدہ مثال قائم کی ہے جو مساجد میں چلا کرتی ہیں، کہ اگر طالب علم کی محنت اساتذہ کی لگن اور ذمہ داران کی نگرانی ہو تو اسی طرز پر دوسری مسجدوں میں بھی حفظ قرآن کریم کا ایک زریں سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ جلسہ دستاربندی کے اس موقع پر مغرب کی نماز کے بعد پہلی نشست میں مدرسہ خیر العلوم کے طلباء و طالبات نے بہترین تعلیمی مظاہرے پیش کیے۔ بعد نماز عشاء جلسے کی دوسری نشست کا آغاز تلاوت قرآنِ کریم سے ہوا۔ نعتیہ کلام کے بعد عزیزم حافظ محمد کعب سلمہ کہ دستار بندی کا حسین منظر ناظرین کے آنکھوں کے سامنے تھا۔ اس موقع پر ذمہ داران مدرسہ جناب ہارون صاحب، ناظم مدرسہ جناب مولانا زین الحق صاحب ندوی نے...
دار البحث والاعلام، لکھنؤ کا علمی، ادبی و صحافتی ترجمان