(طلبہ اور اسکالرز کےلیے تخلیقی اور تربیتی سریز کی تیتیسویں نشست کا خیر النساء بہتر ہال میں کامیاب انعقاد) دارالبحث والاعلام، لکھنؤ کی ہفت روزہ علمی، ادبی اور فکری یونٹ اللقاء الثقافى، لکھنؤ کے زیر اہتمام جامعہ خدیجۃ الکبری للبنات ندوہ روڈ، لکھنؤ کے خیر النساء بہتر ہال میں 2022/ 09/ 16 مطابق 18/ صفر 1443ھ بروز: جمعہ بوقت: 08:00 - 09:00 بجے دن طلبہ اور نوجوان اسکالرس کے لئے ایک نئی تخلیقی سیریز بعنوان: میرا انتخاب، میری تخلیق میری تخلیق، میرا انتخاب کی تیتیسویں نشست کا آغاز نور القمر ندوی کی تلاوت سے ہوا۔ محمد مرغوب الرحمٰن ندوی (جنرل سیکرٹری: اللقاء الثقافی، لکھنؤ) نے ذاتی ڈائری کا ورق پیش کرتے ہوئے ڈائری نویسی کے فوائد اور اس میں اپنے پانچ سالہ کامیاب تجربات پر روشنی ڈالی۔ موصوف نے کہا کہ: "ڈائری لکھنے کا معمول صدیوں پرانا ہے۔ تسلسل کے ساتھ ڈائری لکھنا بے حد مفید عمل ہے، یہ ہر دور کے کامیاب لوگوں کا محبوب ترین مشغلہ رہا ہے۔ کامیاب ترین لوگوں میں شامل ہونے کے شوق نے استاذ گرامی قدر اور مشفق مربی جناب مولانا مسعود عالم ندوی مدظلہ العالی کی خصوصی عنایت اور پیہم رہنمائی کے بعد راقم سط...
دار البحث والاعلام، لکھنؤ کا علمی، ادبی و صحافتی ترجمان