نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

جولائی, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مسجد صفا میں جلسہ عظمت صحابہ سے مفتی ابوالحسن علی ندوی کا خطاب

     مسجد صفا کریم گنج میں دس محرم الحرام کو بعد نماز عشاء جلسہ عظمت صحابہ کے عنوان سے رابطہ آئمہ مساجد حلقہ بالا گنج کے ذمہ دار استاذ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ حضرت مولانا و مفتی ابوالحسن علی صاحب ندوی دامت برکاتہم کا اہم خطاب ہوا۔  نشست کا آغاز جناب قاری صدیق صاحب زید مجدہم کی تلاوت سے ہوا، نعت مدرسہ فیض العلوم، مسجد صفا کے طالب علم محمد ابراہیم نے پڑھی۔      حضرت مولانا نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم اللہ کی نعمتوں میں گھرے ہوئے ہیں، سورج چاند، کھیتی، باغات، ہوائیں ، بارش سب کو اللہ نے ہماری خدمت کے لیے پیدا فرمایا ہے۔ اللّٰہ نے فرمایا وسخر لکم الشمس والقمر دائبین: کہ ہم نے سورج و چاند کو مستقل تمہاری خدمت میں لگا رکھا ہے۔      اللّٰہ کا بنایا ہوا اتنا بڑا نظام ہمارے لیے ہے، تیرہ لاکھ زمین سورج میں سما جائیں، صرف سورج نہ ہو تو بارش نہ ہو، درخت نہ ہوں، انسانیت ختم ہو جائے۔ ہم سورج سے بجلی پیدا کر رہے ہیں کوئی بجلی بل نہیں، یہ سب اللہ کا کرم ہے۔  اللہ کہتا ہے کہ واتاکم من کل ما سألتموہ جو بھی مانگا اللہ نے عطا فرمایا ، خواہ...