(طلبہ اور اسکالرز کےلئے تخلیقی اور تربیتی سیریز کی دوسری نشست کا خیر النساء بہتر ہال میں کامیاب انعقاد) دارالبحث والاعلام - لکھنؤ کی ہفت روزہ علمی، ادبی اور فکری یونٹ اللقاء الثقافى - لکھنؤ کے زیر اہتمام جامعہ خدیجۃ الکبری للبنات ندوہ روڈ، لکھنؤ کے خیر النساء بہتر ہال میں 2021/ 12/ 24ء مطابق 19/جمادی الاولی 1443ھ بروز: جمعہ بوقت: 08:00 - 09:00 بجے دن طلبہ اور نوجوان اسکالرز کے لیے ايک نئی تخلیقی سیریز بعنوان: میرا انتخاب، میری تخلیق میری تخلیق، میرا انتخاب کی دوسری نشست کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی ابتدا محمد شاہ ظفر کی تلاوت سے ہوئی، محمد شاہنواز نے مشہور عربی اہل قلم مصطفی لطفی منفلوطی کی ادبی تصنیف العبرات سے مارگریٹ (مرغریت) کی ڈائری کا وه حصه پیش کیا، جو خط و کتابت پر مشتمل ہے، جس میں ڈائری نویس نے اپنے دوست ارمان کے ساتھ بیتے ہوئے ایام کی روداد بیان کرتے ہوئے، لمبی جدائیگی اور طویل علالت کے بعد دوبارہ ملنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ واقعی ڈائری کا یہ حصہ بہت مؤثر اور تعبیر سے دلچسپی رکھنے والے شائقین ادب کے لیے نہایت سبق آم...
دار البحث والاعلام، لکھنؤ کا علمی، ادبی و صحافتی ترجمان