قرآن کریم سے اپنی زندگی کو بابرکت بنائیں:مولانا غالب اسراری ندوی مولانا غالب اسراری ندوی: فائل فوٹو بیان بموقع تکمیل قرآن فی التراویح حافظہ صالحہ تبسم مؤمنات ی الحمد للّٰہ رب العالمین والصلوۃ والسلام علی سید المرسلین، اما بعد! إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا ٱلذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُۥ لَحَٰفِظُونَ (الحجر - 9) وقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : حامل القرآن حامل راية الاسلام۔ معزز خواتین! انتہائی خوشی اور مسرت کی بات ہے آپ کے گاؤں کی بیٹی / پوتی/ نواسی نے اللہ کی آخری کتاب کو مکمل تراویح میں سنایا۔ بچوں میں حفظ قرآن کا رجحان پایا جاتا ہے، لیکن بچیاں بھی قرآن کی حافظہ ہوں یہ مزاج اس علاقے میں اور زمانہ میں بالکل نایاب ہے۔اگر بچیوں کا حافظہ ٹھیک ہو تو عمر کی رعایت کرتے ہوئے قرآن پاک حفظ کرایا جانا چاہیئے ۔ اللہ نے نبیوں کے امام جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکت پر تیئس سال کی مدت میں نازل کیا، یہ کتاب لوح محفوظ میں تھا ، اللہ تعالیٰ نے وہاں سے اس قرآن کو آسمان دنیا پر لیلۃ القدر میں نازل فرمایا، یہ ایسی رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، تراسی برس چار ...
دار البحث والاعلام، لکھنؤ کا علمی، ادبی و صحافتی ترجمان