عید کی رات بڑی خوشیوں کی رات ہوتی، اس لئے عام طور پر یہ رات عید کی تیاری، خریداری اور انتظامات کی نذر ہو جاتی، لیکن حقیقت میں یہ رات اللہ رب العزت سے انعام پانے کی رات ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کی عبادت، ریاضت، تلاوت، ذکر و اذکار اور تسبیحات کا بدلہ درحقیقت اسی رات میں ملتا ہے۔ اسی لئے اس رات کو لیلۃالجائزہ ( یعنی انعام کی رات) بھی کہا جاتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہمیں اس رات کی اہمیت اور اس کی فضیلت کا علم ہو، تاکہ اس انعام والی رات سے محرومی نہ ہو، بلکہ اس سے خوب فائدہ اٹھایا جا سکے۔ ذیل میں اس رات سے متعلق چند فضائل کا تذکرہ کیا جا رہا ہے، امید ہے ان فضائل کی روشنی میں ہم اس رات سے خوب فائدہ اٹھا سکیں گے: عبادت کی پانچ راتیں 👈پانچ ایسی راتیں جن میں عبادت کی بڑی فضیلت ہے: حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو شخص پانچ راتیں عبادت کرے، اس کے لئے جنت واجب ہوجاتی ہے۔ وہ راتیں یہ ہیں : آٹھ ذو الحجہ، نو ذوالحجہ (یعنی عید الاضحیٰ)، دس ذوالحجہ، عید الفطر اور پندرہ شعبان کی رات (یعنی شبِ برات)۔‘‘ (الترغي...
دار البحث والاعلام، لکھنؤ کا علمی، ادبی و صحافتی ترجمان