نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

نومبر, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

فقہ ِاسلامی کی جامعیت ، اختلافاتِ فقہاء کی معنویت اور جدیدمسائل کے حل کے لیےفقہ مقارن کی ضرورت

 ﷽ از مفتی محمد خالد حسین نیموی قاسمی٭  الحمدللہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سیدنا محمد خاتم النبیین و علی آلہ وصحبہ اجمعین! فقہِ اسلا می اور احکامِ شریعت : اللہ رب العالمین نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور اس کے لیے جس طرح جسمانی غذا کا انتظام فرمایا اسی طرح روحانی و ملکوتی غذا کا بھی نظم فرمایا۔ انسان کے علاوہ دیگر مخلوقات کو پیدا فرمانے کے بعدان کے لیے صرف جسم کی پرورش کا انتظام فرمایا؛ کیوں کہ انسان بہیمیت اور ملکوتیت دونوں صفات کا سنگم ہے، جیسا کہ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے حجۃ اللہ البالغہ میں تفصیل کے ساتھ ذکر کیا ہے۔   انسان کی روحانی غذا کیا ہے؟ کن اسباب کے ذریعے انسان کی انسانیت اور ملکوتیت کا فروغ ہوتا ہے، اس کا جاننا بڑی حد تک انسانی عقل کی دسترس سے باہر تھا؛ اس لیے اللہ تعالی نے انبیاء علیہ السلام کے ذریعے اس کی رہنمائی فرمائی۔ آخر میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی نے مبعوث فرما کر انسانیت کے لیے ایک جامع اورمکمل نظام حیات عطا کیا، جس میں روحانی ضرورتوں کا بھی خیال رکھا گیا اور جسمانی ضرورتوں کا بھی ، اسی مکمل ...

حضرت مولانا مفتی ظفیرالدین مفتاحیؒ کی فقہی بصیرت اور جدیدمسائل پران کی نظر

🖋مفتی محمد خالدحسین نیموی قاسمی          وہ اوصافِ حمیدہ جوکسی بھی شخص کوانفرادیت عطاکرتےہیں اورابنائےجنس میں اسےممتازبناتےہیں،ان میں فہم وفراست،فکر وتدبرّاور اور ذہانت وفطانت کو خاص مقام حاصل ہے،یہ صفات حسنہ جب علم شریعت سےمربوط ہوتی ہیں اورانسان جب ان صلاحیتوں کااستعمال کتاب اللہ اورسنت رسول اللہ کی غوّاصی میں کرتاہےتو انسان کوتفقہ فی الدین کامقام حاصل ہوتاہے، فقاہت اورفقہی بصیرت وہ عظیم نعمت ہے، جواللہ تعالیٰ اپنےان منتخب بندوں کوعطا کرتاہے؛ جن کےساتھ خیرکاارادہ کرتاہے،جیساکہ ارشادنبویﷺہے: من یرداللہ بہ خیرایفقہہ فی الدین۔   اللہ کے ان منتخب بندوں میں فقیہِ ملت حضرت مولانا مفتی محمد ظفیرالدین مفتاحی علیہ الرحمہ کی شخصیت بھی قابل ذکرہے، فیاض ازل نے آپ کوبھر پور انداز میں فقاہت اور دینی فہم و فراست کی دولت عطا کی تھی،جس کے نتیجے میں آپ کم وبیش نصف صدی تک اپنے فتاویٰ،فقہی مقالات اور فقہی تحریروں کے ذریعہ امت مسلمہ کی رہنمائی کافریضہ انجام دیتے رہے۔  حضرت مفتی ظفیر الدین مفتاحی کی خدمات کا دائرہ کافی وسیع، متنوع اور ہشت پہل ہے، آپ بیک وقت با حوصلہ...

حفاظت قرآن کے لئے مدارس و مکاتب کا قیام، درس قرآن اور جدید وسائل کا استعمال ناگزیر: مسعود عالم ندوی

قرآن کریم کی حفاظت کےلیے گاؤں گاؤں مکاتب و مدارس کا جال بچھانا، انھیں مستحکم کرنا، درس قرآن کے حلقے لگانا اور جدید وسائل و ذرائع کو مسخر کرنا ضروری ہے: مسعود عالم ندوی    مدرسہ تفہیم الاسلام بھکھری، پورنیہ میں امت فاؤنڈیشن، سیمانچل، بہار کے اشتراک سے تقریب تکمیل حفظ قرآن کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں حافظ اسعد مرغوب بن جناب مرغوب عالم صاحب نے 13/برس کی عمر میں حافظ محمد احتشام صاحب مدظلہ کی نگرانی میں تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی. حفظ قرآن کی تکمیل کا منظر     اس موقع پر مولانا مسعود عالم ندوی (صدر: امت فاؤنڈیشن سیمانچل، بہار و ڈائرکٹر: دار البحث والاعلام - لکھنؤ) نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ تعالی نے لی ہے، اس لیے قرآن کریم چودہ سو برس سے برابر اپنے الفاظ، لب و لہجہ، معانی و افکار اور عملی تقاضوں کے ساتھ محفوظ ہے، ہزار کوششوں کے باوجود آج تک اس میں ذرہ برابر کمی بیشی نہیں کی جاسکی، تینوں جہتوں سے اس کی حفاظت کا عظیم کام اللہ پاک اپنے منتخب بندوں سے لیتاہے، حفاظ و قراء سے الفاظ اور لب و لہجے کی حفاظت ہوتی ہے، علماء و حکم...