یکم جنوری: یوم جشن یا یوم احتساب از قلم:محمد مرغوب الرحمن سال نو2021 ہم پر سایہ فگن ہونے ہی والا ہے، 31 دسمبر کی نصف شب کا پوری دنیا میں شدت سے انتظار کیا جاتا ہے، اس کے استقبال کے لیے بڑا جوش دکھ رہا ہے، کیوں کہ اسی وقت سال 2021 کی آمد کی خوشی میں جشن چراغاں کا انعقاد ہونا ہے، رقص و سرود کی محفلیں سجنی ہیں، حالاں کہ یہ وقت رقص و سرود اور عیش ومستی کا نہیں، بلکہ احتساب اور عزم کی تجدید کا ہے، کیوں کہ ہماری محدود زندگی کا ایک سال اور کم ہو گیا۔ زندگی اللہ کی جانب سے عطا کردہ ایک بیش بہا نعمت ہے اور نعمت کے زائل ہونے یا کم ہونے پر جشن نہیں منایا جاتا بلکہ احتساب کیا جاتا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے : "حاسبوا أنفسكم قبل أن تحاسبوا“ تم خود ہی اپنا محاسبہ کرلو قبل اس کے کہ تمہارا حساب لیا جائے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے : حياتك أنفاس تعد فكلما !!!! مضى نفس أنقصت به جزءا "تمہاری زندگی چند سانسوں کا ذخیرہ ہے، جوں جوں تم سانس لیے جارہے ہو وہ ذخیرہ بھی کم ہوتا جا رہا ہے"۔ یہ اس بات پر غور كرنے کا وقت ہے کہ کیا واقعتا جو وقت گزرا ہے، ہم نے اس کا ...
دار البحث والاعلام، لکھنؤ کا علمی، ادبی و صحافتی ترجمان