مسجد صفا میں جلسہ سیرت النبی ﷺ و تقسیم انعامات کا انعقاد ۱۲ ربیع الاول بروز اتوار مسجد صفا، کریم گنج لکھنؤ میں جلسہ سیرت النبی و تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر مسجد صفا میں منعقدمسابقہ اسلامک کوئز اور مسابقہ اذان کے فائزین و مشارکین کے درمیان انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔مسابقہ اسلامک کوئز میں ۱۲ مساجد کے سو سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، مسابقات کے تمام مساہمین کے درمیان شہادت شرکت یعنی مسابقہ میں شریک ہونے کی سند تقسیم کی گئی۔ جبکہ اسلامی کوئز کے دو گروپوں میں ۱۲ پوزیشن ہولڈرز کو شیلڈ اور اچھا مظاہرہ کرنے والے بیس سے زائد منتخب طلباء و طالبات کو میڈل سے نوازا گیا۔ مہمان خصوصی مولانا احمد الیاس نعمانی ندوی (ڈائریکٹر حکمہ اکیڈمی و استاذ مدرسہ سیدنا بلال رض. لکھنؤ) نے سیرت کے مختصر اور جامع تعارف کے بعد سیرت کے تین اہم حصوں پر روشنی ڈالی اور سیرت نبوی ﷺ کے ان تین اہم حصوں سے ہماری زندگی کو کیا سبق ملتا ہے، اس کو تفصیل سے بیان کیا۔ مولانانے جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت کو تین حصوں میں تقسیم کیاجا سکتا ہے...
دار البحث والاعلام، لکھنؤ کا علمی، ادبی و صحافتی ترجمان