مؤرخہ 25 / مارچ 2022 مطابق 21 شعبان 1443ھ بروز: جمعہ خیر النساء بہتر ہال ندوہ روڈ، لکھنؤ میں اللقاء الثقافی، لکھنؤ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات و توصیفی اسناد کا انعقاد ہوا، جس میں اللقاء الثقافی، لکھنؤ کے عہدیداران و ممبران، طلبہ و اسکالرز اور مستفدین و وابستگان کو انعامات اور توصیفی و اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔ اس باوقار سالانہ تقریب میں طلباء و اسکالرس نے مختلف عناوین پر نمائندہ مضامین و مقالات، تبصرے ترجمے اور نظمیں پیش کیں، جن سے شرکاء بہت محظوظ ہوئے۔ نامور محقق فیصل احمد ندوی ( استاذ دارالعلوم ندوۃ العلماء ، لکھنؤ ) نے دار البحث والاعلام، لکھنؤ کی علمی و ادبی کاوشوں کے تئیں اپنی قدر دانی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ: " ندوۃ العلماء جن متعین اہداف اور بلند ترین مقاصد کےلیے قائم ہوا تھا، دارالبحث والاعلام، لکھنؤ اپنے پلیٹ فارم سے ان کی بعض اہم جہات پر کام کر رہا ہے، جس کی شدید ضرورت ہے۔ زمانہ شناسی، زمانہ کے ساتھ ہم آہنگی، حالات سے باخبری اور ذرائع ابلاغ جیسے سے دیگر اہم شعبوں کے لیے افراد سازی ایک قابل قدر کام ہے۔ مولانا نے وقت کی پابندی اور اس کے درست استعمال پر ...
دار البحث والاعلام، لکھنؤ کا علمی، ادبی و صحافتی ترجمان