نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اپریل, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

آہ! خاتمہ ایک صدی کا، ویرانی ایک انجمن کی

مولانا وحید الدین خان رحمۃ اللہ علیہ 2021 میں ہمیشہ کے لیے جدا ہونے والوں کے پیہم صدمے ابھی تازہ ہی تھے کہ 21 اپریل 2021ء کو ایک اور گہرا زخم ملا، قلمی دنیا کے بے تاج بادشاہ مولانا وحیدالدین خان کا بھی نام ہمیشہ کے لیے سیاہ حاشیہ میں شامل ہوگیا، إنا لله وإنا إليه راجعون! اس موقع پر حیدر علی آتش کا یہ شعر یاد آرہا ہے کہ: اٹھ گئی ہیں سامنے سے کیسی کیسی صورتیں روئیے کس کے لیے کس کس کا ماتم کیجیے مولانا مرحوم کی شخصیت ان کے علمی اور دینی کاموں کی وجہ سے محتاج تعارف نہیں، یقینا مولانا مرحوم کی شخصیت ایک عہد ساز اور غیر معمولی شخصیت تھی، مولانا ایک عظیم مصنف اور ایک نامور مفکر تھے، ایک مایہ ناز اسلامک اسکالر اور ایک معروف داعی اسلام تھے، مولانا بے پناہ صلاحیتوں کے مالک اور گوناگوں خصوصیات کے حامل تھے۔  مولانا کی رحلت امت بلکہ پوری علمی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی خسارہ ہے، مستقبل قریب میں جس کی تلافی مشکل نظر آرہی ہے۔ ولادت اور تعلیم   مولانا کی ولادت یکم جنوری 1925ء کو ہندوستان کے ایک مردم ساز اور علمی شہر اعظم گڑھ کے ایک دور افتادہ گاؤں *بڈہریا* میں ہوئی تھی، مدرسۃ الاصلاح سراۓ م...
 بسم اللہ الرحمن الرحیم میرے دوست، ہم درس، ہم مزاج، بے شمار حسین یادوں کے امین، عمار جامی! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا لکھوں؟  نظام کائنات ہے یہ! مالک الملک کا ایک فیصلہ ہے! ہم بندوں کا کام بندگی، صبر اور شکر ہے بس! کیا لکھوں! کوئی نہیں سمجھ سکتا آپ کے غم کو آپ کی کڑھن کو آپ کی سوز، آپ کی دھڑکنوں کو جو آپ پر گذری ہے کسی پر نہ گزرے لیکن حقیقت یہ ہے سب پر گزر چکی ہے  یا گذرنی ہے ظہر سے اب تک ایک کیفیت طاری ہے، بار بار آپ کا چہرہ سامنے آتا ہے ٹرین میں لی گئ ایک تصویر گیلری میں ہے بار بار دیکھتا ہوں جی چاہتا ہے کیسے آپ تک پہونچ جاؤں بس ساتھ رہوں آپ کے ایسے موقع پر کچھ نہ کہوں  بس تکتا رہوں شاید میرا وجود  آپ کا غم کچھ ہلکا کر سکے کاش ایسا ہو سکتا غالب کہہ رہے ہیں: قید حیات و بند غم اصل میں دونوں ایک ہیں  موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں  کیا لکھوں شاید ایک نششت میں یہ تحریر مکمل نہ کر سکوں اور کیا یہ ممکن بھی ہے؟ آج تیسرا دن ہے قمر بھائی سے عالمگیر سے مولانا سے  آپ کی خبر پوچھ لیتا ہوں بس اس کی سکت نہیں کہ بلا واسطہ رابطہ کروں کیا کہوں،ک...