قسط اول 2 نومبر 2023ء قطر ائرویز سے دوحہ ھوتے ھوئے جب ھم لندن کے ہیتھرو ائرپورٹ سے باھر آئے تو سب سے پہلے یخ اور ٹھنڈی ھواؤں کے خاصے تیز تھپیڑوں نے ھمارا استقبال کیا اور موسم کے بدلے تیور سے باخبر کردیا ، اس پر مستزاد ہلکی ہلکی بارش نے خنکی کو مزید دو آتشہ کردیا تھا ، ھمارے داعی و میزبان اور کرم فرما ، محب مکرم جناب حاجی سعید الحق صاحب ، مولانا نظام الحق صاحب اور مولانا محمد علی صاحب اپنے ساتھیوں کے ھمراہ باھری صدر دروازے پر موجود تھے ، اولا سب نے ظھر کی نماز پڑھی پھر قیام گاہ کی طرف روانہ ھوئے اور نماز عصر ادا کی ، آج کل یہاں دن چھوٹا ھے ، ظھر سے عشاء تک کی نمازوں میں وقفہ بہت کم رھتا ھے ، ساڑھے سات بجے طلوع آفتاب ھے اور ساڑھے چار بجے مغرب ھورھی ھے ، عشاء کی نماز لندن شھر کی مرکزی جامع مسجد میں ادا کی اور پہلے سے طے شدہ نظام کے مطابق تقریبا چالیس منٹ قرآن و حدیث کی روشنی میں گفتگو کا موقع میسر ھوا ، لندن کے چند روزہ قیام کے دوران ایک مرتب نظام کے مطابق مختلف علاقوں کی مساجد میں دینی گفتگو کی سعادت نصیب ہوئی۔ ھمیں دس دن میں مجموعی طور پر ب...
دار البحث والاعلام، لکھنؤ کا علمی، ادبی و صحافتی ترجمان