پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے مساہم : راشد احسن خطابت کے ساتھ جدید ذرائع ابلاغ کا استعمال نا گزیر: کلام رضا فیضی " موجودہ دور میں دعوت و تبلیغ کا فریضہ انجام دینے کے لئے جدید ذرائع ابلاغ کا استعمال نہایت ضروری ہے، اس زمانہ کا بڑا المیہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں کتابوں کے مطالعہ کا رجحان بہت تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ دینی اور دنیاوی ہر طرح کی معلومات کے لیے لوگ جدید ذرائع اور ٹکنالوجی کا سہارا لے رہے ہیں۔ قلم و کتاب اور تصنیف و تالیف کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے، لیکن عصر حاضر کی صورت حال یہ ہے کہ شائع شدہ کتابوں اور مجلات کی بہت کم کاپیاں فروخت ہو رہی ہیں، جبکہ جدید ذرائع کے سہارے تیار کی گئی چند منٹ کی ویڈیوز دسیوں لاکھ ویوز حاصل کر رہی ہیں۔ اس لئے اس حقیقت سے انکار ناممکن ہے کہ عصر جدید کا چیلینج اور وقت کی ضرورت یہ ہے کہ دین اسلام سے متعلق معلومات،فضائل و مسائل اور اسلام سے متعلق اشکالات اور ان کے ازالے کو وافر مقدار میں ان جدید پلیٹ فارمز پر مہیا کیا جائے، الگ الگ بلاگ،مختلف سائٹس اور چینل کو اسلام اور اس متعلق معلومات سے بھر دیا جائے تاکہ تمام تشنہ لبوں تک سیراب کرنے والا جام یعن...
دار البحث والاعلام، لکھنؤ کا علمی، ادبی و صحافتی ترجمان