🖋:عطاء الرحمن رحیمی ڈاکٹر علامہ یوسف القرضاوی ایک نامور اور ممتاز انقلابی شخصیت، بے باک خطیب، باکمال شاعر، مشہور فقیہ، معروف مصنف و محقق، عظیم داعی، نامور قائد و رہنما، ممتاز عالم دین، فقہ وفتاویٰ میں بصیرت و مہارت اور خصوصی دسترس رکھنے والے، اور مجتہدانہ صلاحیت کے حامل تھے۔ ولادت : علامہ یوسف قرضاوی ؒکی پیدائش 9 ستمبر 1926ء کو مصر کے محافظہ غربیہ کے مرکز المحلہ الکبری کے ایک گاؤں "صفط تراب" میں ہوئی۔ تعلیم و تربیت : علامہ یوسف قرضاوی دو برس کے تھے کہ ان کے والد کا انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے چچا کے یہاں پرورش پائی۔ ان کے خاندان والے انہیں دکان دار یا بڑھئی بنانا چاہتے تھے۔ تاہم وہ اس دوران قرآن مجید حفظ کرتے رہے اور نو برس کی عمر میں مکمل قرآن حفظ کر لیا۔ 👈 1944ء سے 1973ء تک جامعہ ازہر قاہرہ میں اعلی تعلیم حاصل کی اور ہمیشہ اپنے کلاس میں اول آتے رہے۔ 👈 1953ء میں چھبیس سال کی عمر میں عالمیت کی ڈگری حاصل کی۔ 👈 1958ء میں اکتیس سال کی عمر میں تخصص فی اللغۃ والادب میں گریجویشن مکمل ک...
دار البحث والاعلام، لکھنؤ کا علمی، ادبی و صحافتی ترجمان