نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

فروری, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

احتجاجی تحریک کی کامیابیاں

سی-اے-اے- ، این- آر- سی کے خلاف احتجاج کا ایک منظر، گھنٹہ گھر لکھنؤ الیاس نعمانی گزشتہ دو چار روز میں کئی برادران کی زبان سے اس طرح کے جملے سننے کو ملے کہ کیا ان احتجاجوں کا کچھ فائدہ بھی ہورہا ہے؟ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کچھ لوگوں کے ذہن میں اس احتجاجی تحریک کی کامیابیاں نہیں ہیں اس لیے وہ مایوس ہورہے ہیں، اس لیے ضروری معلوم ہوتا ہے کہ اس تحریک کی  کچھ اہم کامیابیوں کا تذکرہ کیا جائے تاکہ حوصلہ قائم رہے: 1. ہم سب جانتے ہیں کہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر میں ہمارے لیے اصل خطرناک این آر سی ہے، این پی آر اس لیے خطرناک ہے کہ وہ اس کا زینہ ہے، اور سی اے اے اس لیے خطرناک ہے کہ وہ این آر سی کے اثرات کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر  تقسیم کرتا ہے، یعنی اس مثلث میں اصل خطرناک این آر سی ہی ہے، آپ کو یاد ہوگا کہ چند ماہ پہلے تک مرکزی حکومت، اور حکمراں پارٹی بالخصوص وزیر داخلہ چیخ چیخ کر کہتے تھے کہ این آر سی جلد ہی ہوگا، اور چن چن کر "گھسپیٹھیوں" کو نکالا جائے گا، کئی انتخابی ریلیوں میں یہ بات نہایت بدترین حاکمانہ لہجہ میں بھی کہی گئی، جس کے ویڈیو کلپس وائرل بھی ہوئے، لیکن اس احتجاجی تحر...

جنت کی قیمت

 جنت کی قیمت جنت کی قیمت از قلم: مولانا وحید الدین خان جنت خدا کی بنائی ہوئی ایک انوکھی دنیا ہے۔ جنت میں اعلیٰ معیار کی حد تک ہر قسم کی راحت اور خوشی موجود ہے۔ جنت وہ جگہ ہے جہاں انسان کو ہرقسم کا فُل فِل مینٹ(fulfillment) ہمیشہ کے لیے حاصل ہوگا (حٰمٓ السجدۃ: 31 )۔ جنت کی یہ انوکھی دنیا کس کو ملے گی۔ جنت کی یہ دنیا موت کے بعد کی ابدی زندگی میںاس عورت یا مرد کو ملے گی جو اس کی قیمت ادا کرے۔ جنت اُس کے لیے ہے جو حقیقی معنوں میں ربانی انسان یا خدا والا انسان بن جائے، جو بظاہر خدا سے دور ہوتے ہوئے معرفت کی سطح پر خدا سے قریب ہوجائے۔ جنت خدا کے پڑوس کا نام ہے۔ آخرت کی دنیا میں خدا کا پڑوس صرف اُس شخص کو ملے گا جو آخرت سے پہلے کی دنیا میں خدا کے پڑوس میںجینے لگے۔ انسان اپنے آپ کو پیدا کئے جانے کی صورت میں دیکھتا ہے، خدا کو اُسے لم یلد ولم یولد کی صورت میں دریافت (discover) کرنا ہے۔ موجودہ دنیامیں انسان دیکھ کر چیزوں کے اوپر یقین کرتا ہے، خدا کے اوپر اس کو دیکھے بغیر یقین کرنا ہے۔ انسان مال اور اولاد جیسی چیزوں سے بے پناہ محبت کرتا ہے، اس کو خدا کے ساتھ ایسا تعلق قائم کرنا ہے، جب کہ وہ...