بقلم: مولانا زین الحق ندوی: فائل فوٹو🖋 مؤرخہ ۱۳ ،فروری بروز اتوار بعد نماز مغرب شہر لکھنؤ کے قدیم علاقہ چوپٹیاں میں واقع مدرسہ اسلامیہ محمدیہ میں مولانا محمد سلمان صاحب ندوی،مولانا محمد خبیب صاحب حسینی ندوی اور مولانا محمد عفان صاحب ندوی (اساتذہ مدرسہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ) کی معیت میں راقم السطور کی حاضری ہوئی۔ اس ادارہ کے مہتمم مولانا محمد فیض صاحب ندوی ہیں،جو دارالعلوم ندوۃ العلماء سے ۲۰۱۱ ء میں فارغ ہوے،فی الوقت خواجہ معین الدین چشتی یونیورسٹی میں شعبہ اردو میں ریسرچ اسکالر ہیں،اللہ نے مولانا کو علمی،فکری،اخلاقی اور انتظامی صلاحیتوں کا جامع بنایا ہے۔ راقم السطور کے مولانا محمد فیض صاحب سے تقریبا گزشتہ چھ سالوں سے عمدہ مراسم ہیں،اور کئی ملاقاتیں اس ادارہ میں بھی ہوچکی ہیں،آج ملاقات کے علاوہ ادارہ میں جاری تعلیم کا مشاہدہ بھی مقصود تھا،اس لئےبذریعہ فون صبح ہی رابطہ کیا اور بعد نماز مغرب سات بجے ملاقات کا وقت طئے ہوا۔ ہم سب بعد نماز مغرب سات بجے پہنچے،مولانا نے پرتپاک استقبال کیا،اس ادارہ کے منتظم محمد شارب صاحب تشریف لائے ہوے تھے ان سے بھی ملاقات ہوئی،مح...
دار البحث والاعلام، لکھنؤ کا علمی، ادبی و صحافتی ترجمان