اللقاء الثقافی، لکھنؤ طلبہ و نوجوان اسکالرز کے لیے تشکیل دیا گیا ایک علمی و فکری اور میدانی پلیٹ فارم ہے: مسعود عالم ندوی
(طلبہ اور اسکالرز کےلئے تخلیقی اور تربیتی سریز کی اٹھارہویں نشست کا خیر النساء بہتر ہال میں کامیاب انعقاد) دارالبحث والاعلام - لکھنؤ کی ہفت روزہ علمی، ادبی اور فکری یونٹ اللقاء الثقافى، لکھنؤ کے زیراہتمام جامعہ خدیجۃ الکبری للبنات ندوہ روڈ، لکھنؤ کے خیر النساء بہتر ہال میں 2022/ 05/ 27 مطابق 25/ شوال المکرم 1443ھ بروز: جمعہ بوقت: 08:00 - 09:00 بجے دن طلبہ اور نوجوان اسکالرس کے لئے ایک نئی تخلیقی سیریز بعنوان: میرا انتخاب، میری تخلیق میری تخلیق، میرا انتخاب کی اٹھارہویں نشست کا آغاز محمد شاہ ظفر (معاون سکریٹری: اللقاء الثقافی، لکھنؤ) کی تلاوت سے ہوا۔ محمد شہنواز (سکریٹری: اللقاء الثقافی، لکھنؤ) نے معروف ادیب، صاحب طرز انشاء پرداز، مؤرخ، نقاد اور غالب شناس مولانا غلام رسول مہر کی مقبول تصنیف "مختصر تاریخ اسلام" سے اپنا انتخاب "قدیم مصر: تہذیب کا پہلا گہوارہ" کے عنوان سے پیش کرتے ہوئے کہا کہ: "قدیم زمانے کے متعلق تاریخی کتابیں تو نہیں ملتیں، جن سے ہمیں صحیح حالات معلوم ہوسکیں، کچھ تحریریں یا کتبے اور پرنے آثار کی کھدائی سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انسانوں نے پہلے پہل ...