(طلبہ اور اسکالرز کےلئے تخلیقی اور تربیتی سریز کی پچیسویں نشست کا خیر النساء بہتر ہال میں کامیاب انعقاد) دارالبحث والاعلام، لکھنؤ کی ہفت روزہ علمی، ادبی اور فکری یونٹ اللقاء الثقافى، لکھنؤ کے زیراہتمام جامعہ خدیجۃ الکبری للبنات ندوہ روڈ، لکھنؤ کے خیر النساء بہتر ہال میں 2022/ 07/ 22 مطابق 22/ذی الحجہ 1443ھ بروز: جمعہ بوقت: 08:00 - 09:00 بجے دن طلبہ اور نوجوان اسکالرس کے لئے ایک نئی تخلیقی سیریز بعنوان: میرا انتخاب، میری تخلیق میری تخلیق، میرا انتخاب کا آغاز ابوسفیان کی تلاوت سے ہوا۔ محمد عزیر (ممبر: اللقاء الثقافی، لکھنؤ) نے صحابی جلیل حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی دس سالہ زندگی کا خاکہ پیش کیا، جو انھوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارے تھے، جس میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ میں نے دس برس تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی، ان دس برسوں میں کبھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نہ تو ڈانٹا اور نہ ہی کسی کام کے چھوٹ جانے پر غضبناک ہوئے، اظہار محبت کی خاطر کبھی انس کبھی اُنیس کہہ کر پکارتے تھے اور فرماتے تھے کہ دوسروں کے لئے وہی پسند کرو جو اپنے ل...
دار البحث والاعلام، لکھنؤ کا علمی، ادبی و صحافتی ترجمان