نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

مارچ, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

چاند کی بات:توقیر أحمد عبد الفتاح ندوی

 ایک سوال ہے کہ کہ رویت ہلال کے پس منظر میں ڈگری کا ذکر آتا ہے، کہ چاند چار ڈگری سات ڈگری پر ہو تو نظر نہیں آئے گا، اور اگر چاند ١٠ ڈگری سے زیادہ پر ہو تو نظر آئے گا۔ یہ ڈگری کیا چیز ہے؟ یاد رہے کہ ڈگری ایک ابتدائی حجم، پیمانہ یا اکائی ہوتی ہے جو ہر مسافت یا وزن کی پیمائش کے لیے الگ الگ ہے۔ ہم اس تحریر میں رؤیت سے وابستہ کچھ مزید معلومات بھی رقم کرنے کی کوشش کریں گے، اور اسی دوران ڈگری کا مفہوم بھی واضح ہو جائے گا۔ ہر رمضان اور عید کے موقع پر چاند دیکھنے کا اہتمام ہوتا ہے۔ اس مناسبت سے آج کل فلکیاتی حساب اور اصطلاحوں کا ذکر بھی آتا ہے، اس موقع پر اس کا سمجھنا ہمارے لیے فائدے سے خالی نہ ہوگا۔  ہم نے بھی اس کو طالب علمانہ طور پر سمجھ کر قلمبند کرنے کی کوشش کی ہے۔ چاند زمین کا ذیلی سیارہ ہے، بہت سے پلانیٹس یعنی کواکب کے ذیلی سیارے ہوتے ہیں، ان کو بھی چاند ہی کہا جاتا ہے۔ چاند زمین کے گرد گھومتا ہے، اور زمین سورج کے گرد۔  چاند زمین کے گرد اپنا چکر 27 دن 7 گھنٹے 34 منٹ میں پورا کرتا ہے۔  مگر زمین اپنے مدار پر گھومتے ہوئے کچھ آگے نکل جاتی ہے، اس لیے گردش مکمل کرنے میں اسے ...