محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کا عہد شباب دنیا بھر کے نوجوانوں کےلیے بہترین نمونہ: محمد صادر ندوی
(طلبہ اور اسکالرز کےلئے تخلیقی اور تربیتی سریز کی بیسویں نشست کا خیر النساء بہتر ہال میں کامیاب انعقاد) دارالبحث والاعلام، لکھنؤ کی ہفت روزہ علمی، ادبی اور فکری یونٹ اللقاء الثقافى، لکھنؤ کے زیراہتمام جامعہ خدیجۃ الکبری للبنات ندوہ روڈ، لکھنؤ کے خیر النساء بہتر ہال میں 2022/ 06/ 17 مطابق 16/ ذی قعدہ 1443ھ بروز: جمعہ بوقت: 08:00 - 09:00 بجے دن طلبہ اور نوجوان اسکالرس کے لئے ایک نئی تخلیقی سیریز بعنوان: میرا انتخاب، میری تخلیق میری تخلیق، میرا انتخاب کا آغاز محمد عزیر کی تلاوت سے ہوا۔ عثمان صدیقی ندوی (ممبر: اللقاء الثقافی، لکھنؤ) نے "حضرت عائشہ صدیقہ کا نکاح: حیاتیاتی پہلو" پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: " حضرت عائشہ کے نکاح اور رخصتی کو آج ہی کے نو سال پر قیاس کرنے والے اس بات کا ثبوت دیتے ہیں کہ انھیں مرور زمانہ کے ساتھ انسانوں کے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کا کوئی علم نہیں۔ ڈاکٹر محمد علی البار (ڈائریکٹر آف میڈیکل ایتھکس سنٹر، جدہ) اپنی تحقیق میں لکھتے ہیں کہ " یورپ اور امریکہ میں ہر بیس تیس سالوں میں بلوغت کی عمر تین سال کم ہو رہی ہے۔ بیسویں صدی کی شروعات سے اب تک ...