جمعیۃ علماء بہار کے سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا اختتام، بیگوسرائے کا 11 رکنی وفد عزائمِ نو کے ساتھ واپس روانہ
صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا محمود مدنی صاحب دامت برکاتہم نے اپنے کلیدی خطاب میں بنیادی دینی تعلیم، مکاتب کے قیام، شورائیت، شفافیت، نوجوانوں کی تربیت اور مقامی سطح پر مضبوط تنظیمی ڈھانچہ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ناظمِ عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب نے مختلف شعبوں میں عملی طور پر کام شروع کرنے کی تلقین کی۔
ورکشاپ میں جمعیت علماء ضلع بیگوسرائے، بہار سے 11 رکنی وفد نے شرکت کی، جس میں مولانا پرویز صاحب مظاہری (صدر)،مولانا معظم علی صاحب (جنرل سیکرٹری)، مولانا محمد افتخار وصی القاسمی (رکن عاملہ)، مولانا فیروز احمد صاحب قاسمی، مفتی ثناء اللہ صاحب قاسمی، مولانا محمدتسلیم الدین صاحب مظاہری (صدر دینی تعلیمی بورڈ)، سراج الدین صاحب، مولانا صداقت حسین صاحب قاسمی(نائب صدر)، مولانا مظہر الحق صاحب قاسمی (ناظمِ تنظیم)، مولانا عبد القدوس صاحب قاسمی اور ایڈووکیٹ مفتی کے آر فیضی ندوی شامل تھے۔
18 جون بروز جمعرات ورکشاپ کے اختتام پر بیگوسرائے کا وفد نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ اپنے ضلع روانہ ہوگیا تاکہ حاصل شدہ تربیت اور رہنمائی کو عملی میدان میں بروئے کار لا سکے۔ اللہ اس بامقصد سفر کے عزائم پر مستقل مزاجی سے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں